جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی آن لائن بریفنگ کےانتظامات اور میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا

منگل 24 جون 2025 16:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو آن لائن بریفنگ کےانتظامات اور میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ اہم اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کے دفترکےکمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، وزیر زراعت سیدعاشق حسین،وزیرقانون شعیب بھرت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان اور دیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب جاوید احمد قاضی نے وزیراعلیٰ کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عبدالکریم، کمشنر ملتان عامر کریم خان، اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو بھی موجود تھے۔