گٹکا ماوا فروشی میں ملوث3ملزمان گرفتار، گٹکاماوا، چرس برآمد

منگل 24 جون 2025 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) شرافی گوٹھ اورقائدآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اورگٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 11کلو سے زائدگٹکاماوا،510گرام چرس اور رقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتارملزمان میں زاہد ،انس اور شہاب الدین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔