دادو: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد

منگل 24 جون 2025 17:38

دادو: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)دادو میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق نواحی گائوں لونگ چہوان میں ملنے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں، جنہوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :