ایران کی تاریخ سے واقف لوگ جانتے ہیں یہ قوم ہتھیار نہیں ڈالتی، خامنہ ای

منگل 24 جون 2025 18:24

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔

(جاری ہے)

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی بھی حالت میں کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔