ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 24 جون 2025 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان نے ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں کوریا کو 2-1 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان کی جوڑی نے جیانگ من ریو اور جائیجن یو کی جوڑی کو شکست دی اور پاکستان کا جیت کا اسکور 11۔3، 5۔ 11 اور 11۔ 4 رہا۔ واضح رہے اس سے قبل صبح آخری گروپ میچ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دی تھی، ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز چیمپئن شپ میں پاکستان سیکنڈ سیڈ ہے۔