سوشل میڈیا نے خبروں کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے، بیرسٹر امجد ملک

منگل 24 جون 2025 19:45

راچڈیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے خبروں کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے،آج ہمیں معیاری صحافت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

این این آئی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہارون شاہ نے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے چیمبر میں ملاقات کی۔جعلی خبروں کے مستقبل میں درپیش چیلنجز اور حکومتوں کی جانب سے فرائض کی ادائیگی میں محنتی صحافیوں کی قدر نہ کرنے جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی -