مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

منگل 24 جون 2025 21:20

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ائی جی پنجاب سے کیسز کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، عدالت میں سرکاری وکیل نے شیخ امتیاز کے خلاف سات مقدمات کا ریکارڈ پیش کر رکھا ہے۔