موٹر سائیکل ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ، باپ شدید زخمی ہوگیا

منگل 24 جون 2025 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) موٹر سائیکل ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ، باپ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ بچیانہ روڈ پر 237گ ب کے قریب موٹر سائیکل ٹرالی سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل پر باپ بیٹا سوار تھے۔حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ صداقت جاں بحق جبکہ باپ لیاقت شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گی۔ حادثہ کا شکار ہونیوالے باپ بیٹا 656/7 گ ب کے رہائشی تھے ۔