صفدر آباد، موبائل شاپ پر ڈکیتی کے لئے آنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 15:11

صفدر آباد، موبائل شاپ پر ڈکیتی کے لئے آنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں ..
صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)نواحی گائوں سرکاری خورد میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کرنے کے لئے آنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرکاری خورد میں موبائل شاپ کا مالک بشارت اپنی دکان ابھی کھول رہا تھا کہ تین ڈاکو گاہکوں کے روپ میں وہاں آئے اور کہا کہ موبائل اکائونٹ سے پیسے نکلوانے ہیں اور اسی دوران انہوں نے اسلحہ نکال لیا، دکاندار بشارت نے بھی فوری طور پہ اپنا پسٹل نکال لیا جس پر وہاں دونوں اطراف سے فائرنگ ہو گئی اور ڈاکو نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی اور گولی انکے اپنے ایک ساتھی کو لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

دونوں ڈاکو اپنے ساتھی کی نعش موبائل شاپ کے دروازے میں چھوڑ کر موٹر سائیکل پہ ککی ورکاں گائوں کی جانب فرار ہو گئے۔تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔مرنے ولے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔