ایبٹ آباد، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے تین افراد گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 15:08

ایبٹ آباد، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے تین افراد گرفتار
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ایبٹ آباد کینٹ کی پولیس نے نادرا کے تعاون سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کینٹ پولیس نے نادرا سٹاف ایبٹ آباد کے تعاون سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ امتیاز، مسماة تسلیم بی بی زوجہ صدیق اور جواد ولد صدیق ساکنان تھریاٹی باغ حال گرگا بلال ٹاﺅن نے ایک افغانی باشندہ سجاد احمد کو نادرا آفس میں اپنا بیٹا ظاہر کرتے ہوئے اس کا جعلی شناختی کارڈ بنانے کیلئے اپنے خاندان کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل شروع کروانے کی کوشش کی جس پر نادرا آفس کے عملہ کو شک گذرا اور انہوں نے سٹی پولیس کو واقعہ سے متعلق آگاہ کیا۔ سٹی پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تینوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 827 جرم 419/468 PPC فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :