قمبر شہدادکوٹ پولیس کا ڈاکووں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن،قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

منگل 24 جون 2025 23:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس کا ڈاکووں کے خلاف تیسرے روز بھی ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہا،آپریشن میں ضلع قمبر شہدادکوٹ کی بھاری نفری نے موبائلز ، بکتربند گاڑیوں اور جدید آلات سمیت حصہ لیا ۔یہ آپریشن ڈاھانی اور جتوئی کرمنل گینگز کے خلاف کیا جا رہا ہے۔آپریشن بہارو ڈاھانی، امانو ڈاہانی، اکرو ڈاھانی، خانو اور شیرو ڈاہانی سمیت منڈو جتوئی کے خلاف کیا گیا۔

پولیس نے ڈاکووں کی پناہ گاہوں،ٹھکانوں کو مسمار کر دیا ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے ڈاکوئوں کی سرچ کی جا رہی ہے۔آپریشن کے دوران پندرہ ،بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکمتِ عملی کے ساتھ مزید پیش قدمی کر رہی ہے۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی نے کہا ہے کہ کرمنلز گینگز اقر امن دشمنوں کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناءایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر تھانہ ڈرگھ پولیس نے کامیاب کارروائی کی ۔ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈرگھ انسپکٹر عبدالسلام چانڈیو نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تھانہ ڈرگھ کے قتل کیس میں ملوث ملزم علی اکبر تونیو کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کے ملزم نے مورخہ 2025-06-16 کو سدھیر تونیو کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ڈرگھ پر پہلے ہی درج ہے۔جب کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :