شہروں میں جدید سفری سہولیات کا وژن تکمیلی مراحل میں ہے ، کمشنرملتان ڈویژن

بدھ 25 جون 2025 11:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ,کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شہروں میں جدید سفری سہولیات کا وژن تکمیلی مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے پہلے جدید بس شیڈز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد بھی موجود تھے۔کمشنرملتان نے کہا کہ ہیڈ نو بہار پر نجی شعبے کے تعاون سے بس شیڈ و سٹاپ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا، شہر میں 22 بس شیڈز و سٹاپس کی تعمیر جاری ہے ،11 ایم ڈی اے اور 11 نجی شعبہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی ثقافت اور موسم کی شدت مد نظر رکھ کر بس شیڈز کا منفرد ڈیزائن تشکیل دیا گیا ہے۔تعیناتی کے بعد ملتان ڈویژن میں بس شیڈز کی کمی واضح نظر آئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بس شیڈز جدید اربنائزیشن میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد نے کہا کہ ڈویژن بھر میں نئے بس شیڈز اور سٹاپس کی تعمیر جاری ہے۔بس سٹاپس شہری سہولیات کا بنیادی جزو ہیں، عوام کو سفر میں آرام، تحفظ اور سہولیات فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس شیڈز شہری ترقی، منظم ٹرانسپورٹ سسٹم کی پہچان ہیں۔اس موقع پر سلطان فاونڈیشن گھی سے ماجد فخری، ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ راو ذکا بھی موجود تھے۔