بھکر ،ایس ڈ ی پی او بھکر نےایس ایچ او بہل کے ہمراہ مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا

بدھ 25 جون 2025 12:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ایس ڈی پی او صدر منصور احمد خان اور ایس ایچ او بہل قیصر اقبال نے بہل کے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جلوس و مجالس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، اور سیکیورٹی سے متعلق دیگر اہم پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران پولیس افسران نے جلوس ،مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات اور تجاویز سنیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او نے کہا کہ بھکر پولیس جلوس و مجالس پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کرے گی تاکہ عشرہ محرم الحرام پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو۔\378

متعلقہ عنوان :