لاہور پولیس نقص امن کاباعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم

ناجائز اسلحہ کے 594ملزمان گرفتار، 594مقدمات درج ، ہوائی فائرنگ کی18ملزمان گرفتار نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ

بدھ 25 جون 2025 13:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)لاہور پولیس نقص ِ امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم ِ عمل ہے،اس ضمن میں ماہ جون میں ناجائز اسلحہ کے 594ملزمان کوگرفتارکر کے 594مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کی18ملزمان کوگرفتارکر کی13مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سی2کلاشنکوف،41رائفلیں،31گنیں،554 پسٹل اور 30ہزار سے زائدگولیاں برآمدکی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس ہے۔سی سی پی او لاہور نے ناجائز اسلحہ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہے۔