انسداد رشوت ستانی عدالت لاہور،چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت ملتوی

بدھ 25 جون 2025 13:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز امتیاز احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان خلاف دائر چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کیس میں سبطین خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت پر سبطین خان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ سبطین خان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا جبکہ سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز امتیاز احمد چیمہ سمیت دیگر شریک ملزمان سلمان غنی، محمد شاہد،عبدالستار میاں عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔