روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا کو ہیٹ ویو کا سامنا،درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے،ماہرین

بدھ 25 جون 2025 14:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر روس کا سرد ترین علاقہ سائبیریا بھی اس وقت ہیٹ ویو کا سامنا کر رہا ہے جہاں درجہ حرارت میں معمول سے 8 سے 9 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ کے مطابق روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا کے جنوب مشرقی حصوں میں ہیٹ ویو کا آغاز 5 دن قبل ہوا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں رشین ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے ریسرچ ڈائریکٹر رومن ولفینڈ کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ سائبیریا اور فار ایسٹرن ریجنز میں اس وقت ایک طاقتور ہیٹ ویو چل رہی ہے جس کے زیر اثر ان علاقوں میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 8 سے 9 ڈگری اضافے کے ساتھ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبیریا کے مغربی علاقوں سے 5 دن قبل شروع ہونے والی ہیٹ ویو اب مشرق کی طرف بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :