نوشہرہ ورکاں، تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا خاتون اوردو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

بدھ 25 جون 2025 16:31

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا ، جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار فیملی صبح سویرے موٹرسائیکل پر گجرات جارہی تھی جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نےپیچھے سے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجے میں 22 سالہ دانش ولد لیاقت علی، دو سالہ ع ولد وقاص علی، دو سالہ پری دختر وقاص اور انکی والدہ کومل زوجہ وقاص علی موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جبکہ 40 سالہ آسیہ بی بی زوجہ لیاقت علی زخمی ہوگئیں، ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ ایک ہی بائیک پر سفر کر رہے تھے۔

پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378