دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 25 جون 2025 16:35

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 29ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53ہزار800کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 31ہزار 400 کیوسک اور اخراج 31ہزار400کیوسک، خیرآباد پل پر آمدایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 29ہزار100کیوسک اور اخراج15ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 74ہزار200کیوسک اور اخراج 41ہزار 700کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 5ہزار200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97ہزار 300کیوسک، چشمہ میں آمد2لاکھ 3ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 90ہزار کیوسک، تونسہمیں آمد ایک لاکھ 71ہزار800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 44ہزار 700 کیوسک،گدو میں آمدایک لاکھ 20ہزار900کیوسک او ر اخر اج 86ہزار200کیوسک، سکھر میں آمد 82ہزار 400کیوسک اور اخراج 35ہزار کیوسک، کوٹری میں آمد 29ہزار600کیوسک اور اخراج800 کیوسک، تریموں میں آمد 8ہزار 500کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں آمد 11ہزار300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1469.04فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.766ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.0 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.689ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.20فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.14ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔