مظفرگڑھ،سبزی منڈی روڈ پر ٹبی چوک کے قریب مزدا ڈالہ اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق

بدھ 25 جون 2025 16:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) مظفرگڑھ کے مصروف کاروباری مرکز سبزی منڈی روڈ پر ٹبی چوک کے قریب مزدا ڈالہ اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث ٹبی چوک سبزی منڈی روڈ کا رہائشی 23 سالہ شہزاد ولد فیاض حسین موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حاد ثہ مزدا ڈالہ کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ریسکیو سٹاف نے پولیس کی موجودگی میں نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :