مظفرآباد، چیئرمین یوتھ ونگ مسلم کانفرنس سردار عثمان علی خان کی سابق وزیر محمد حنیف اعوان سے عیادت

بدھ 25 جون 2025 19:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان نے مظفرآباد میں سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے محمد حنیف اعوان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔عیادت کے دوران مسلم کانفرنس کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں سعید اعوان ایڈووکیٹ، شجاعت صیاد، خواجہ عبدالحنان پلہاجی، سکندر حبیب میر اور دیگر کارکنان موجود تھے۔