نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

بدھ 25 جون 2025 22:02

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی گنداخہ شاخ کے ٹیلوں تک پانی پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار رہے ہیں تمام عملہ گنداخہ نہر پر دن رات کام کررہا ہے نہر سے رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں تاکہ پانی باآسانی سے ٹیل تک پہنچ سکے داروغہ محبوب ترین کی گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریڈنٹ انجنئیر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی اور ایکسیئن ایریگیشن کھیرتھر کینال گل حسن کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر داروغہ ایریگیشن گنداخہ شاخ محبوب علی ترین اپنے عملے کے ہمراہ گنداخہ شاخ کے ٹیل تک پانی پہچانے کیلئے گنداخہ شاخ میں موجود رکاوٹ ہٹانے میں مصروف ہے گنداخہ شاخ کا پانی جبل پور جمالی سے کراس ہوگیا ہے جو 58 پل اور نیچے مکمل ٹیل تک پہنچانے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں اس موقع پر گنداخہ شاخ کے زمینداروں رئیس شاہ دوست جمالی منظور احمد و دیگر زمینداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبوب علی ترین کی داروغہ ایریگیشن گنداخہ شاخ تعیناتی بہترین اقدام موصوف ایک محنتی اور قابل عملدار کے امید کرتے ہیں وہ خریف کی سیزن میں بہترین کارکردگی کے بدولت ٹیل پانی پہچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :