پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبہ بھر میں شاپس کیلئے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کیلئے بائی لاز لانے کیلئے اقدامات کا حکم

بدھ 25 جون 2025 22:47

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک کار سے بھی مختلف شہروں میں تعمیر وترقی کے پراجیکٹ کی تکمیل ہوگی۔

ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 15شہروں کی تعمیر وترقی ہوگی۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پراجیکٹ ڈریم ٹو کے تحت 4 شہروں کی تعمیر و ترقی ہوگی۔ اے ڈی پی کے تحت 11 شہروں میں ترجیحی طور پرترقیاتی پروگرام مکمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 16 شہروں میں ترقیاتی پروگرام پائے تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 144 شہروں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا۔

پنجاب کے 144 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو مکمل اشتراک کار کے ساتھ پراجیکٹ کے تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں شاپس کے لئے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کے لئے بائی لاز لانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے بعد ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے۔