کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا

گاڑی صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی، صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، کراچی پولیس

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 اکتوبر 2025 11:07

کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء)کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کی نقل و حرکت کا ٹریکر لاگ طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ اس معاملے پر ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ بتاچکے ہیں کہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹرپول نے سندھ پولیس کو خط لکھا ہے،انٹرپول کے خط پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور امکان ہے کہ گاڑی جلد برآمد کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :