سپیکر ایاز صادق کا اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی فلاح کیلئے بڑ اقدام

پارلیمنٹ ہائوس میں نجی بینک کیساتھ آسان شرائط پر قرض سکیم کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے

بدھ 25 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔اعلامئے کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں نجی بینک کیساتھ آسان شرائط پر قرض سکیم کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

(جاری ہے)

سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی ملازمین کیلئے آسان شرائط پر قرض کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قرض سکیم سے کم آمدنی والے ملازمین کیلئے اپنا گھر بنانا یا خریدنا آسان ہوجائے گا۔اقدام پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے نے سپیکر ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ہے۔