26نومبر احتجاج، تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

بدھ 25 جون 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج پر درج تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔بدھ کو اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سردار محمد مصروف خان وار آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔

استغاثہ کے گواہان کی جانب سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔واضح رہے کہ بعد ازاں کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں، دونوں ملزمان میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ علی امین گنڈا اور بشری بی بی کی حد تک تاحال مقدمے کا چالان پیش نہیں ہوا۔