بلتورو گلیشیر پر پھنسے جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کرلیا

جمعرات 26 جون 2025 03:35

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کیلئے جانیوالے جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے بلتورو گلیشیر سے ریسکیو کرلیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہ پیما کو ہزاروں فٹ کی بلندی سے آرمی ہیلی کاپٹر نے سکردو پہنچایا جہاں سے اسے ریسکیو ٹیموں نے سی ایم ایچ منتقل کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاپانی کوہ پیما ٹیم کے ہمراہ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے جارہا تھا کہ صحت کے مسائل کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :