
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے عالمی ادراہ خوراک و زراعت کی نمائندہ فلورنس رولے سے ملاقات
بدھ 25 جون 2025 23:01

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے جو موسمیاتی اثرات کے لیے نہایت حساس ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ جدید، پائیدار اور سائنسی بنیادوں پر مبنی طریقے اپنائے جائیں تاکہ فصلوں اور مویشیوں دونوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
رانا تنویر حسین نے حکومت کے ان اقدامات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد زرعی پیداوار کو بہتر بنانا ہے، جن میں تصدیق شدہ بیجوں اور کھادوں کی دستیابی، جدید زرعی مشینری کا فروغ اور آبپاشی کے جدید طریقے شامل ہیں۔محترمہ فلورنس رولے نے پاکستان کی زرعی ترقی کے لیے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کو سراہا اور ایف اے او کی جانب سے تکنیکی اور اسٹریٹجک معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے زرعی اجناس کی ویلیو چین کو بہتر بنانے، فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور کسانوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا۔ ساتھ ہی خواتین اور نوجوان کسانوں کی تربیت و شمولیت کو بھی اہم قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وزارت اور ایف اے او کے درمیان قریبی اشتراک سے نہ صرف پاکستان کے خوراکی نظام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ زرعی ترقی کو پائیدار خطوط پر استوار کر کے قومی خوشحالی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی رہنما ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، لیڈرشپ کواپنے لوگوں نے ہی متنازع بنایا، شیرافضل مروت
-
داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، مون سون بارشوں کا جائزہ لیا
-
ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب تیز کر رہے ہیں ، سردار اویس احمد لغاری
-
وزیراعظم سے طارق فضل چوہدری راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان کی ملاقات
-
ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں، یوسف رضا گیلانی
-
موجودہ حالات کے تناظر میں اعلی تعلیم ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے ، یوسف رضا گیلانی
-
حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
-
سیسی کا ادارہ جب سے بنا ہے آج تک اس کا آڈٹ نہیں کروایا گیا ،نثار کھوڑو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی
-
ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی
-
ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.