رحیم یارخان، گھریلوناچاقی‘ جھگڑوں‘بیروزگاری سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی

بدھ 25 جون 2025 22:55

رحیم یارخان، گھریلوناچاقی‘ جھگڑوں‘بیروزگاری سے دلبرداشتہ خاتون ..
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)گھریلوناچاقی‘ جھگڑوں‘بیروزگاری سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد تینوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چک 191پی کی رہائشی 35سالہ لعل بی بی‘ ٹلوبنگلہ کے رہائشی 27سالہ حسن اور ظاہر پیر کے رہائشی ارشاد احمد کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثائ نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں موجود ذرائع نے بتایا کہ ان افراد نے گھریلوناچاقی‘ جھگڑوں اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جوطبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑ گئے۔

ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد تینوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردیں۔