گوجرانوالہ ، بھتیجے نے کلہاڑی سے چچی کو قتل اورچچا کو زخمی کردیا

بدھ 25 جون 2025 23:03

گوجرانوالہ ، بھتیجے نے کلہاڑی سے چچی کو قتل اورچچا کو زخمی کردیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)گوجرانوالہ میں گھر سے چلے جانے کا کہنے پر بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق واقعہ مدرسہ چٹھہ کے علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ملزم اپنے چچا کے گھر پر رہتا تھا تاہم اس کے رہنے پر اس کی چچی کو اعتراض تھا۔2روز قبل چچا اور چچی نے ملزم کو گھر سے جانے کہا تو جھگڑا ہو گیا تھا، آج دوبارہ اسی بات پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے چچی اور چچا دونوں پر کلہاڑی کے وار کر دیے۔قتل ہونے والی چچی کی لاش اور زخمی چچا کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :