ایف بی آرمیں فیلڈ افسران کی قلت، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پرآنے والے آٹھ افسران کو بلا لیا

بدھ 25 جون 2025 22:57

ایف بی آرمیں فیلڈ افسران کی قلت، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) ایف بی آر میں فیلڈ افسران کی کمی واقع ہو گئی جس پر ایف بی آر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے آٹھ افسران کو بلا لیا۔

(جاری ہے)

یہ افسران پی آر اے میں گریڈ 18 میں تعینات تھے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی سے واپس بلائے جانے افسران میں ڈاکٹر انیلہ جاوید، عرفان حیدر، مدیحہ بتول، نعیمہ شمائل، رافعہ نواز، ثاقبہ منان، رضوان منظور اور عاصم نصیر شامل ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :