ہنزہ میں گلیشیر پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی، سیاح محفوظ مقام پر منتقل

محکمہ موسمیات ،ضلعی انتظامیہ نے مزید بارشوں ،گلیشیر پگھلنے کے امکانات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا

جمعرات 26 جون 2025 03:35

ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)ہنزہ میں گلیشیر پگھلنے سے ندی نالوں کی سطح میں اضافہ ہو گیا، عطاء آباد جھیل میں داخل ہونیوالے نالے میں طغیانی کے باعث پانی نجی ہوٹل کے احاطے میں داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ سیاحوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید بارشوں اور گلیشیر پگھلنے کے امکانات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔مقامی افراد اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور جھیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :