
بارباڈوس ٹیسٹ، آسٹریلیاپہلی اننگز میں 180 رنز بناکر آئوٹ،ویسٹ انڈیز نے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنالئے
جمعرات 26 جون 2025 11:21

(جاری ہے)
دونوں ٹیموں کے درمیان کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو مہمان آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کی پہلی چار وکٹیں 111کے مجموعی سکور پر گرگئیں ۔ثام کونسٹاس 3،کیمرون گرین 3،جوش انگلیس5 اور عثمان خواجہ 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ٹراوس ہیڈ نے کچھ مزاحمت کی لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ویسٹ انڈین بائولرز کا جم کر سامنا نہ کر پایا۔بیو ویبسٹر11،الیکس کیری8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس موقع پر ٹراوس ہیڈ کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔مچل سٹارک صفر،کپتان پیٹ کمنز28،جوش ہیزلووڈ4 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔نیتھن لیون 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔یوں آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 180 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،شیمرجوزف نے 4 جبکہ جسٹن گریوز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن رہا کریگ براتھویٹ اورجان کیمبل نے اننگز کا آغاز کیا۔کریگ براتھویٹ4 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر بیو ویبسٹر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،جان کیمبل7 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔کیسی کارٹی تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو پیٹ کمنز کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،جومل واریکن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے،ان کو جوش ہیزلووڈنے کلین بولڈ کیا۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنالئے تھے جبکہ اس کو آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 123 رنز کی ضرورت ہے۔برینڈن کنگ 23 اور کپتان روسٹن چیس ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزلووڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔\932مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن) شروع ہوگئی، پہلے روزصرف زون پانچ اور زون سات کا میچ شروع ہو سکا ۔
-
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی
-
کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ ہوئے نئے معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
سٹار ویسٹ انڈین کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام
-
لاہور قلندر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کوئٹہ سے کر دیا ہے، سی ای او عاطف رانا
-
بمراہ کا وسیم اکرم سے موازنہ کوئی احمق ہی کرسکتا ہے، سابق پاکستانی باولر کا بڑا بیان
-
ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز ایسٹبورن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
مایا جوائنٹ ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل
-
'ایک دن میں 800 گیندیں کھیلتا تھا': خواجہ نافع نے سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ کی تربیت کی تفصیلات بتادیں
-
زمبابوے اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (ہفتہ سے )شروع ہوگا
-
کینگروز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 92رنز کے ساتھ مجموعی 82رنز کی برتری حاصل
-
’چھوٹا قصبہ بڑے خواب‘، لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل گئی، ویڈیوجاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.