ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سجی کوٹ کی طالبات کے لئے ٹریننگ

جمعرات 26 جون 2025 12:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ٹریننگ ٹیم کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سجیکوٹ کی طالبات کے لیے ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی ہدایات پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے سکول کی طالبات کو ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی۔

ریسکیو ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے سکول کے عملے کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے، خون روکنے، دل اور پھیپھڑوں کے افعال کو بحال کرنے کی عملی تربیت دی۔ ریسکیو ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے بھی مشقیں کروائی گئیں۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر سکول کی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی سکول کی طالبات کو ریسکیو ٹریننگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :