اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے میں انتظامی امور کا جائزہ لیا

جمعرات 26 جون 2025 13:19

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہو ں کے دورے کے دوران مجالس و جلوسوں کے سلسلے میں انتظامی امور،صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے، سٹریٹ لائٹس کی بحالی سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات، مسائل اور ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اورعزاداران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :