کوہستان لوئر پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 26 جون 2025 13:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) کوہستان لوئر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ تیمور خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او پٹن ثناء اللہ خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب 4 ملزمان رحمت اللہ ولد عبد الحلیم ، عطاء اللہ ولد عبد الحلیم ، زبیب اللہ ولد ہدایت اللہ، حبیب اللہ ولد کفایت اللہ ساکنان پٹن کو چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ امن و قانون کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :