
ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس پر ٹرمپ خاتون صحافی پر برس پڑے
جمعرات 26 جون 2025 14:55

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا اس نے لیپ ٹاپ فرام ہیل کی کہانی پر جھوٹ بولا، اور اب ایٹمی تنصیبات سے متعلق جھوٹ بولا، جس کا مقصد ہمارے محب وطن پائلٹس کی توہین کرنا تھا، جبکہ انہوں نے زبردست کارکردگی دکھائی اور ٹارگٹ کو مکمل طور پر تباہ کیا۔
ناتاشا برٹرینڈ نے اپنی رپورٹ جو کہ کیٹی بو لیلس اور زکری کوہن کے ساتھ لکھی گئی، میں دعوی کیا تھا کہ امریکی دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو صرف چند ماہ کے لیے پیچھے دھکیلا، نہ کہ مکمل طور پر تباہ کیا۔رپورٹ کے مطابق یہ انٹیلیجنس اندازہ کم اعتماد کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، اور مزید تحقیق جاری ہے کہ حملے کتنے موثر رہے۔تاہم، ٹرمپ اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیتے ہیں کہ آپریشن نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ انہوں نے سی این این اور نیو یارک ٹائمز پر بھی سخت تنقید کی، اور الزام لگایا کہ یہ میڈیا ادارے امریکی کامیابی کو کم تر دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں کہا ہم نے فیل ہونے والے نیو یارک ٹائمز اور فیک نیوز سی این این کو ایک بار پھر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑ لیا! یہ رپورٹرز صرف برے اور بیمار لوگ ہیں۔ انہیں اپنے ملک کی کامیابی پر فخر ہونا چاہیے، مگر یہ ہمیشہ امریکہ کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
-
ٹرمپ کی بڑی کامیابی،وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
-
ٹرمپ نے پیوٹن اور یوکرینی صدر کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کر دیا
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب
-
پاک ڈونرز کی جانب سے کویت میں 30ویں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کامیابی سے انعقاد
-
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر میں شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.