برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے،وزیراعظم

برطانیہ کودہشتگردی سمیت 9 بڑے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے،بیان

جمعرات 26 جون 2025 15:00

برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے،وزیراعظم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو 9 بڑے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، جن میں سائبر حملے، دہشتگرد کارروائیاں اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔