Live Updates

ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، آیت اللہ خامنہ ای

صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں،سپریم لیڈرکا خطاب

جمعرات 26 جون 2025 19:35

ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، آیت اللہ خامنہ ای
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکا اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے لگا اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، بلند بانگ دعوں کے باوجود ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، 9 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم متحد، ایک آواز، شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی۔

(جاری ہے)

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا، ایرانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب وقت آئے تو یہ قوم ایک آواز بن کر ابھر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج اسرائیل کے کثیر سطح کے دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہی۔آیت اللہ خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کرسکا، امریکی صدر ٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات