Live Updates

ماسکو ایئرپورٹ پر18 ماہ کے افغان بچے پربہیمانہ تشدد، بیلاروسی شہری گرفتار

جمعرات 26 جون 2025 20:21

ماسکو ایئرپورٹ پر18 ماہ کے افغان بچے پربہیمانہ تشدد، بیلاروسی شہری ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء)روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو ''جان سے مارنے کی کوشش کی۔

''18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں چرس (Cannabis) کے اثرات پائے گئے۔ مزید برآں، مصر میں ایٹمی توانائی کے منصوبے سے منشیات کے باعث نوکری سے نکالا جا چکا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے تین بوتلیں شراب پی اور قاہرہ سے چرس خریدی تھی۔

روسی ترجمان کسیانیا مشونوا نے حملہ آور کو ''نشے کا شکار درندہ'' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے عمر بھر سخت محنت مشقت کی سزا ملنی چاہیے۔ادھر ایران کے سفیر کاظم جلالی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ''انسانیت سوز اور سفاکانہ'' ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ابتدائی طور پر بچے کو ایرانی سمجھا گیا، لیکن بعد میں اس کی افغان شہریت کی تصدیق ہوئی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات