رافیل گروسی کو ملک میں داخل نہ ہونے دیا جائے،ایرانی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

جمعرات 26 جون 2025 15:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن علا ئوالدین بروجردی نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

بروجردی نے تجویز دی ہے کہ ایران کو ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کر دینا چاہیے۔