بجٹ2025-26،وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 10 گناہ اضافہ

بجٹ میں وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں

جمعرات 26 جون 2025 17:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کے صوابدیدی فنڈز میں دس گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق وزیراعلی کے پی نے رواں مالی سال کے دوران صوابدیدی فنڈز میں 50 کروڑ خرچ کر ڈالے، رواں مالی سال کے دوران وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈ کے لئے فقط 5 کروڑ مختص کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعلی نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے جبکہ اس مد میں تین کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔۔وزیراعلی نے رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفرح کی مد میں بھی 8 کروڑ 50 لاکھ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے تحائف اور تفریح کی مد میں وزیراعلی ہاوس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ لگایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں بھی 15 کروڑ زائد خرچ کیے جبکہ پانچ کروڑ مختص تھے، رواں مالی سال کے بجٹ میں سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں 20 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔