یکم محرم الحرام یوم حضرت عمر فاروق پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

مساجد میں سیمینارز اور ،،شان فاروق اعظم،، ریلیاں نکالی جائیں گئیں جس کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کئے

جمعرات 26 جون 2025 17:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)اسلامی سال نو یکم محرم الحرام یوم حضرت عمر فاروق پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا جن میں مساجد میں سیمینارز اور ،،شان فاروق اعظم،، ریلیاں نکالی جائیں گئیں جس کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں اسلامی سال نو یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروق پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پر متعدد مساجد میں عظمت صحابہ کانفرنسز و سیمینارز اور شہر کی مرکزی عید گاہ سے ،،شان فاروق اعظم،، ریلی نکالے گی جس کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو مکمل کر لئے گے اس دن کی مناسبت سے اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر نے کہا کہ ملک میں صحابہ کرام کے ایام کو سرکاری طور پر منانے کا اہتمام ہونا چائیے اس لئے یکم محرم کو یوم عمر فاروق کو عیقدت واحترام کے ساتھ منانے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں عظمت صحابہ اور تحفظ ناموس رسالت کے شعور کو بیدار کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تحفظ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ واہلبیت کی تعلیمات سے روشناس ہو سکیں۔