ڈی پی او چنیوٹ کا پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز اور ای سائن ٹیسٹ سنٹر کااچانک دورہ

جمعرات 26 جون 2025 18:28

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ احمد نے پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز اور ای سائن ٹیسٹ سنٹر کااچانک دورہ کیا۔ ڈی پی او نے پولیس ورک کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کیلئے مختلف سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

پولیس تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈر و دیگر محروم طبقات کی ویلفیئر کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ای سائن ٹیسٹنگ سنٹر میں ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بناتے ہوئے پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :