فرانس کے موتیت اورامریکہ کے ٹائن کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 26 جون 2025 20:17

اسپین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) جرمنی کے ڈینئل التمائر اور امریکہ کے بین شیلٹن کا میلورکا چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں سفر تمام۔فرانس کے کورینٹن موتیت اور امریکہ کے لرنر ٹائن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔0اسپین میں کھیلے جا رہے اے ٹی پی 250 ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈز سے دو کھلاڑی التمائر اور شیلٹن لاسٹ 16 میں ہمت ہار گئے۔

(جاری ہے)

فرانس کے کورینٹن موتیت نے ڈینئل التمائر کو سخت مقابلے کے بعد سات۔6 اور سات۔6 سے شکست دی۔ایک اور میچ میں امریکہ کے لرنر ٹائن نے ہم وطن بین شیلٹن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے رخصت کیا۔ ٹائن نے شیلٹن کو چھ۔4اور سات۔6سے زیر کیا۔اسپین کے رابرٹو بوٹیسٹا ا?گٹ نے ا?سٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کے سٹریٹ سیٹس میں چھ۔3اور چھ-3 سے کامیابی سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :