ایسٹبورن اوپن: برطانیہ کے ڈین ایونزکا اپ سیٹ، کوارٹرفائنل میں رسائی

جمعرات 26 جون 2025 20:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) برطانیہ کے ڈین ایونز کی امریکہ کے ٹامی پال کو اپ سیٹ شکست،ایسٹبورن اوپن کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔فرانس کے اوگو ہمبرٹ ،جمہوریہ چیک کے جیکب منسک نے بھی لاسٹ 8کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسٹبورن انگلینڈ میں کھیلے جارہیاے ٹی پی250ایونٹ میں ڈینئل ایونز نے ٹامی پال کو تین سیٹس میں زیر کیا۔ ایونز نے پال کے خلاف چھ۔4، تین۔6اور چھ۔3سے فتح حاصل کی۔فرانس کے اوگو ہمبرٹ نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو سٹریٹ سیٹس میں سات۔5اور چھ۔4سے ہرا کر لاسٹ ایٹ میں سیٹ پکی کی۔جمہوریہ چیک کے جیکب منسک نے امریکہ کے رائیلی اوپلکا سات۔5اور چھ۔3سے مات دی۔