ایرانی جوہری تنصیبات امریکی حملے میں تباہ، بحالی میں برسوں لگیں گے، سی آئی اے کا دعویٰ

جمعرات 26 جون 2025 21:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں ایران کی کئی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں کا وقت لگ سکتا ہے۔جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا کہ سی آئی اے کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے خاص طور پر ان مقامات پر کیے گئے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری تھا۔ڈائریکٹر سی آئی اے کے اس بیان نے ان امریکی میڈیا رپورٹس کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف وقتی طور پر متاثر ہوا ہے اور مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا۔دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے وہ ''ذہنی بیمار'' ہے اور اسے ''کچرا میڈیا'' قرار دیا۔