الحمراء میں معروف شاعرتجمل کلیم کی یاد میں پُروقارشعری محفل کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 26 جون 2025 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ازراہ سخن کی طرف سے نامور شاعر تجمل کلیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔چیئرمین الحمراء رضی احمداور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدرنے اپنے تاثرات میں کہا کہ ادبی وثقافتی میدان میں نمایاں خدمات سرا نجام دینے والوں کو خوبصورت انداز میں یاد کرنا الحمراء کی روایت ہے جو احسن انداز میں جاری ہے۔

ازراہ سخن کے اعلی عہدیداران زاہد بشیر اور تہذیب حافی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادبی کام کی حوصلہ افزائی ہمارا مشن ہے،نوجوان نسل کو اپنے ادبی ورثے سے روشناس کروا رہے ہیں۔ ’’بیاد تحمل کلیم‘‘ میں نامور شعراء کرام ،ْ اکرام عارفی، تہذیب حافی،سید علی شاہ رخ، زاہد بشیر، ندیم احسن شاہ، سیف جی، حبیبہ شہزادی، بائو علی شاکر، رائے ظہیر ،سید علی ،مدثر نول، علی جوشہ سمیت دیگر نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف گلوکار عمران علی جعفری نے سید علی شاہ رخ کی کمپوزیشن میں تجمل کلیم کے کلام ’’ میں مر جانا ایں‘‘ پر اپنا گیت ریلیز کیا جس کو بہت سراہا گیا۔محفل سخن میں لفظوں کی خوشبو مہکتی رہی ،دلوں میں یادوں کی روشنیاں بکھرتی رہیں،ادب کی محفل دیکھنے والوں کو یاد دیر یاد رہے گی۔