Live Updates

پی ٹی آئی رہنما ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، لیڈرشپ کواپنے لوگوں نے ہی متنازع بنایا، شیرافضل مروت

ایک سال قبل پارٹی کہاں کھڑی تھی اور آج کہاں کھڑی ہی سب کو نظر آ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

جمعرات 26 جون 2025 22:38

پی ٹی آئی رہنما ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، لیڈرشپ کواپنے لوگوں نے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ہی اپنی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بنایا ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ہی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، پنجاب، سندھ اور کوئٹہ میں کسی نے بجٹ کو متنازع نہیں بنایا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ یوٹیوب چینلز بندش سے بہت سے لوگوں کی دکانیں بند ہو جائے گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بنایا ہے، سوشل میڈیا سے وابسطہ لوگ پارٹی کے پیچھے پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے احتجاج کا اعلان ہوا ہے بانی کی رہائی کے لئے احتجاج کیوں نہیں کیا جا رہا، ایک سال قبل پارٹی کہاں کھڑی تھی اور آج کہاں کھڑی ہی سب کو نظر آ رہا ہے، وزیر اعلی ہاوس کے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ پر خرچ کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر ہے۔

شیر افضل نے کہا کہ مجھے میرے حلقے کے لیے فنڈز نہیں دیا گیا اور مجھے پارٹی سے بھی نکال دیا، اگر صوبائی حکومت نے اے ڈی پی نہیں دی تو مرکز کے پاس جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ چائے بسکٹ کے نام پر وزیراعلی کو بدنام کیا جارہا ہے، اسکینڈل تو وزیراعلی پنجاب کے خلاف بھی آئے، اس پر تو کوئی بات نہیں کرتا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات