پنجگور عالمی یوم انسداد منشیات کے موقعے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے آگاہی واک اور پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 26 جون 2025 20:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) پنجگور عالمی یوم انسداد منشیات کے موقعے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے آگاہی واک اور پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران اور جوانوں نے شرکت کی واک کے اختتام پر ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رفیق احمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی تباہ کاریوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اس ناسور سے ہمارے اچھے بلے نوجوانوں متاثر ہیں جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکھٹا ہوکر جہدوجہد کرنا ہے اگر ہم نے مذید غفلت اور کوتاہی دکھایا تو اس کے تباہ کن نتائج ہمارے معاشرے پر پڑیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے منشیات کے خاتمے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں والدین معاشرے کے ہر فرد کو بھی چاہیئے کہ اس کی روک تھام کے حوالے سے گلی محلوں میں محکمہ کے ساتھ مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ منشیات پورے معاشرے کے لئے ناسور ھے منشیات کے عادی افراد نہ صرف اپنے آپ کو متاثر کرتا ہے بلکہ پورے معاشرے کو متاثر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ نوجوان تعلیم یافتہ طبقے بھی اس کی لپیٹ میں آچکا ھے لہذا معاشرے کے ہر فرد کی زمہ داری ہے کہ وہ اس نے ناسور کے خاتمے کے لیے انسداد منشیات کے اداروں کا ساتھ دین انہوں نے کہا کہ 26جوں عالمی انسداد منشیات کا عالمی دن ھے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں منشیات کے خلاف شعور آگاہی اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :