ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،امیرجماعت اسلامی کراچی

ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملازمین جائز مفادات و حقوق کاتحفظ کرے وہیں ملازمین کا بھی یہ فرض ہے کہ ادارے کی ترقی کے لئے اپنا کردار کریں،منعم ظفر

جمعرات 26 جون 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انکے جائز مفادات و حقوق کاتحفظ کرے وہیں ملازمین کا بھی یہ فرض ہے کہ ادارے کی ترقی کے لئے اپنا کردار کریں اور ادارے کا بازو بنتے ہوئے احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ صرف آج کے دن جو بقایا جات کی ادائیگی ریٹائر ملازمین اور فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین کو کی جارہی ہے وہ ساڑھے 7کروڑسے زائد رقم ہے۔جس میں 2017 سے 2023 کے درمیان 50 سے زائد فوت ہوجانے والے ملازمین کے بقایا جات بھی شامل ہیں جب کہ 2013کے بعد سے کئی ریٹائر ملازمین بھی ہیں یہ جماعت اسلامی کا ہی کارنامہ ہے کہ اس نے بے بس بدحال ملازمین اور انکے اہل خانہ کی مدد کابیڑہ اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شروع دن سے تمام ٹاون چئیرمیز کو ہدایات دی تھی کہ وہ ریٹائر و فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کے واجبات کو فوری اداکریں تاکہ انکی مشکلات کا خاتمہ ہو۔یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ لانڈھی ٹاون نے اتنے کم عرصے میں اب تک ریٹائر ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کو واجبات کی مد میں 11کروڑ سے زائد رقم ادا کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ 2018 ایڈہاک کے ملازمین کے واجبات کی بھی 75 رقم ملازمین کو ادا کی جاچکی ہے جبکہ بقیہ 25 پر کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔اس موقع پر ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان نیکہا کہ میرے دور میں حاضر ہوں یا ریٹائر ملازمین یا وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین انکو انکا جائز حق دیا جائے گا اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ اداریکی مالی مشکلات کے باوجود ملازمین کو بروقت ان کے واجبات ادا کئے جائیں۔وائس چئیرمین محمد عمران نے اس موقع پر کہا کہ ہم ملازمین کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں

متعلقہ عنوان :